ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کو پانی کے بڑے بحران کا سامنا الماٹی ڈیم دوماہ قبل ہی سوکھ گیا

کرناٹک کو پانی کے بڑے بحران کا سامنا الماٹی ڈیم دوماہ قبل ہی سوکھ گیا

Mon, 13 Mar 2017 10:59:31    S.O. News Service

بنگلورو،11؍مارچ (ایس اونیوز) ریاست بھر کے آبی ذخائر میں پانی تیزی سے ختم ہورہا ہے جس کی وجہ سے ریاست کو پانی کے ایک بڑے بحران کا سامنا ہے۔ اس سلسلہ میں بڑا جھٹکا ریاست کے سب سے بڑے آبی ذخیرہ الماٹی کے دوماہ قبل ہی خشک ہوجانے کی وجہ سے لگا ہے۔ باگل کوٹ ضلع کے نڈا گنڈی تعلقہ میں الماٹی ڈیم میں پانی کی سطح متوقع وقت سے پہلے ہی ختم ہوتی جارہی ہے۔ عام طور پرا س کی ڈیڈ اسٹوریج سطح ہرسال ماہ مئی میں ہوتی تھی۔ مگر اس مرتبہ دوماہ قبل ہی اس کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ معاہدے کے تحت اس ڈیم سے آخری تین دن تک 2.7 ٹی ایم سی پانی مہاراشٹرا کو جاری کیاگیا اور جمعرات کو اس سے آخری مرتبہ پانی نکالا جاسکا۔ رواں سال اور گزشتہ سال کے اواخر میں معمولی بارش کی وجہ سے یہ امید کی جارہی تھی کہ اس سال مذکورہ ڈیم میں پانی باقی رہے گا اور موسم گرما میں اس سے فائدہ پہنچے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے سوکھنے کے خطرے کے پیش نظر 1000 کیوسک پانی جاری کرنے سے روک دیا۔ ریزروائر کے افسران کا کہنا ہے کہ الماٹی ڈیم کے ڈیڈ اسٹوریج کی سطح 17.62 ٹی ایم سی فیٹ ہوگئی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ جون کے اواخر تک پینے کے پانی سربراہی جاری رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ذخیرہ آب کے طاس میں کے دیہات کو 70؍کیوسک پانی پر انحصار کرتے ہیں جو ان کو روزانہ جاری کیا جاتا ہے اب اس کے محفوظ ذخیرے سے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی۔ الماٹی ڈیم کی گنجائش 519.60 میٹر ہے جس میں 123؍ٹی ایم سی فیٹ تک پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ 


Share: